Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک

سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون اور کمسن طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 10 سالہ ویکٹر جو راجیو گاندھی نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا وینکٹایا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل وہ لکڑی کاپل علاقہ کے ایک ہاسپٹل آیا تھا اور اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر واپس ہورہا تھا کہ پبلک گارڈن کے علاقہ میں مندر کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور کمسن ویکٹر موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد آر ٹی سی بس کی زد میں آکر روندا گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 45 پی بوجی جو کموگوڑہ ،سعیدآباد علاقہ کے ساکن راجہ رام کی بیوی تھی ۔ کل پھسل بنڈہ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 36 سالہ محمد بشیر جو آمنگل ضلع محبوب نگر علاقہ کے ساکن دستگیر کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ پولیس مہیشورم نے یہ بات بتائی ۔ وہ حیدرآباد سے کل رات آمنگل واپس ہو رہا تھا کہ پداسائی کے علاقہ میں نامعلوم لاری کی زد میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 45 سالہ سردار قریشی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ 10 اکٹوبر کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 25 سالہ نامعلوم شخص جو سری سیلم ہائی وے پر سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا 11 اکٹوبر کے دن حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT