Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تاہم ان میں دو کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ بالراج جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ دومل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 17 جنوری کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 45 سالہ جگدیشور جو بنجارہ ہلز علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ 15 جنوری کے دن وہ سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 75 سالہ پاپیا جو میرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا 10 جنوری کے دن اپنی موٹر سائیکل پر چنتل کنٹہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا جو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 55 سالہ کے آر راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی میں رہتا تھا 13 جنوری کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور راجو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ نامعلوم شخص کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران عبداللہ پور میٹ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر میں پیش آئے ایک اور سڑک حادثہ میں ایک 40 سالہ نامعلوم خاتون جو جواہر لال نہرو اربن رینیول مشن کالونی کی کمان کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ حادثہ 16 جنوری کے دن پیش آیا اور یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT