سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شہر و نواحی علاقوں کے علاوہ جنواڑہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد فوت ہوگئے جنواڑہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کبوتر خانہ علاقہ کا ساکن 45 سالہ سید نصیر الدین فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیشہ سے آٹو ڈرائیور نصیر الدین 8 اگست کے دن جنواڑہ گیا تھا اور واپسی کے دوران آٹو الٹ جانے سے شدید زخمی حالت میں کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 55 سالہ راملو جو میستری تھا عزیز نگر میں رہتا تھا کل رات وہ موٹر سیکل پر آرہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ ملکاجگری پولیس کے مطابق 38 سالہ سریکانت جو خانگی ملازم تھا ۔ آج صبح موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 45 سالہ مہادیو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ اندرا نگر میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سیکل بے قابو ہونے سے حادثہ کا شکار مہادیو رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 32 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جمنی گڈہ کاپرا میں رہتا تھا ۔ کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور آج رات فوت ہوگیا ۔ وقار آباد پولیس کے مطابق کمار جو ڈرائیور تھا ۔ وقار آباد میں رہتا تھا تانڈور سے کل شام واپسی کے دوران اننت گیری کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں وہ زخمی ہوگیا تھا ۔ اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT