Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثات میں4افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثات میں4افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔21 فبروری ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 65سالہ شہزادی بیگم پیراماؤنٹ کالونی گیٹ نمبر ایک علاقہ کے ساکن مرحوم سید جمال الدین کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ روز اپنی دختر اسماء بیگم کے ساتھ موٹر سیکل پر قلعہ گولکنڈہ جارہی تھی کہ بنجاری دروازہ کے قریب مخالف سمت سے موٹر سائیکل نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی شہزادی بیگم علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 24سالہ نریش جو شیرہ لنگم پلی علاقہ کا ساکن تھا ‘ کل موٹر سیکل پر یہ شخص جارہا تھا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی گیٹ کے روبرو حادثہ پیش آیا اور نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر نریش فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 55سالہ شرت جو پیشہ سے اگریکلچرل یونیورسٹی کا ملازم تھا ‘ قسمت پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 47 سالہ شخص دیوداس جو حیات نگر IIبس ڈپو کا آر ٹی سی ڈرائیور تھا ۔ حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ شخص اس کی موٹر سیکل پر پدا عنبر پیٹ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT