Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثات کا شکار نوجوانوں کے بہتر علاج کی کوشش

سڑک حادثات کا شکار نوجوانوں کے بہتر علاج کی کوشش

دواخانہ عثمانیہ میں زخمیوں کی عیادت، اعظم علی خرم کا دورہ

حیدرآباد۔18مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری جناب اعظم علی خرم نے عثمانیہ دواخانہ پہنچ کر ملک پیٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی عیادت کی جن کی کار دوروز قبل ناگر جنا ساگر کے قریب حادثے کا شکا ر ہوگئی تھی۔انہوں نے اسپتال میںزیرعلاج نوجوانوں کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی اور متعلقہ ڈاکٹرس سے بات کی ۔اس موقع آر ایم او عثمانیہ جنرل اسپتال محمدرفیق‘ کارپوریٹر موسی رام باغ شریمتی تیگلہ سنریتا ل ریڈی‘ انچار ج کارپوریٹر موسی رام باغ بھی موجود تھے۔ بعدازاں جناب اعظم علی خرم نے بتایا کہ قدیم ملک پیٹ کے رہنے والے پانچ نوجوانوں کا فی الحال عثمانیہ جنرل اسپتال میںعلاج جاری ہے ۔ ان میںسے ایک نوجوان کے دونوں پیروں میںفریکچر ہے جبکہ ایک نوجوان ونٹیلیٹر پر اور ایک سر پر شدید مار اور ایک نوجوان کی آنکھ بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے اس کا آپریشن سروجنی دیوی اسپتال میںکیاجائے گا۔اس میںایک نوجوان کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کی وجہہ سے اس کا علاج بھی پلاسٹک سرجری وارڈ میںکیاجارہا ہے۔جناب اعظم علی خرم نے عثمانیہ دواخانہ پہنچ کر زخمی نوجوانوں کی عیادت اور گھر والوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیںتیقن دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے علاج ومعلجہ میںہرممکن مدد کی جائے گی۔ فی الحال عثمانیہ دواخانہ اور سروجنی دیوی اسپتال میں مفت علاج کیاجارہا ہے اور اگر ضرورت پڑنے پر خانگی اسپتال میںبھی علاج کے لئے حکومت سے نمائندگی سے کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT