Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے شعور بیداری ضروری

سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے شعور بیداری ضروری

ظہیر آباد میں نیشنل روڈ سیفٹی پروگرام سے ڈپٹی کمشنر ٹرانسپورٹ کا خطاب
ظہیرآباد /24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب میدک میں 20 تا 26 جنوری نیشنل روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ظہیرآباد موٹر وہیکل انسپکٹر آفس پر ایک عوامی شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسٹر رمیش بابو محکمہ ٹرانسپورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں چار منٹ میں ایک حادثہ پیش آرہا ہے اور ملک بھر میں ہر چھ منٹ میں ایک حادثہ پیش آرہا ہے، لہذا سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے اس طرح کے پروگرام منعقد کرکے عوامی شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر شخص کو راستہ چلنے اور گاڑی چلانے کے قواعد معلوم کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور سیل فون پر بات ہرگز نہ کریں۔ انھوں نے بتایا کہ قومی شاہراہوں پر زیادہ حادثات پیش آرہے ہیں، جب کہ یہ حادثات شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کی وجہ سے زیادہ ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ گاڑی چلاتے وقت بیوی بچوں اور افراد خاندان کو ذہن میں رکھ کر گاڑی چلائیں کہ مذکورہ افراد کی ذمہ داری ہم پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے کئی خاندان ملیں گے، جو سربراہ خاندان کی ہلاکت کے بعد کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کار چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور لاپرواہی کی ڈرائیونگ ہرگز نہ کریں، کیونکہ آپ کی جان بہت قیمتی ہے۔ اس موقع پر مسٹر لکشمی نارائنا سرکل انسپکٹر ظہیرآباد نے کہا کہ زیادہ حادثات شراب نوشی کی وجہ سے ہو رہے ہیں، لہذا شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ ہرگز نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہر گاڑی چلانے والے کو ٹریفک قواعد کی معلومات ہونی چاہئے، جب کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا جرم ہے۔ جناب اسحاق بن محمد ڈپو منیجر آر ٹی سی نے کہا کہ ہر ڈرائیور کو چاہئے کہ 40 سال عمر ہونے کے بعد ہر چھ ماہ میں اپنی آنکھوں کا معائنہ کروائے اور ڈرائیونگ کے دران سیل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ٹریفک قواعد کے مطابق گاڑی چلائی جائے تو حادثات کم ہوں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیام راؤ اور سنگ مترا اسکول کی صدر مدرس نے ڈرائیورس کو مخاطب کرتے ہوئے مفید مشورے دیئے۔ مسٹر گنیش ایم وی آئی نے کہا کہ آٹوؤں میں زیادہ افراد یا بچوں کو ہرگز نہ بٹھایا جائے۔ انھوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حسام الدین رائل ٹرانسپورٹ، محمد سلیم الدین، محمد مظہر علی کے علاوہ ڈرائیورس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT