سڑک حادثوں میں دو ہلاک

سڑک حادثوں میں دو ہلاک

سڑک حادثوں میں دو ہلاک
حیدرآباد /18 نومبر ( سیاست نیوز ) راجندرنگر کے پی ایچ پی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ سلیم جو اندرا نگر حسن نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے وہ اپنی موٹر سائیکل پر 16 نومبر کی رات گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ آج فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 27 سالہ جی منیشا جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن موہن کی بیوی تھی ۔ آج اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جے این ٹی یو علاقہ سے گذر رہی تھی کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT