سڑک حادثوں میں 4 افراد ہلاک-

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کندکور اور کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آئے تین علحدہ سڑک حادثات میں 4 افراد فوت ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 53 سالہ یشونت کمار دھریوال جو سلیم نگر ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر راجندر نگر علاقہ سے گذر رہا تھا کہ شمس آباد علاقہ سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 57 سالہ کے ملیا جو پیشہ سے کسان تھا اپنے ایک اور ساتھی 65 سالہ شخص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کل رات ایک تیز رفتار ٹپر نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی اور وہ شدید زخمی حالت میں دونوں ساتھی برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ملیا اور اس کا ساتھی میرخان پیٹ ضلع رنگاریڈی کے ساکن تھے کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ کے وویک کمار جو چندا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سائبرآباد پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT