Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ، ایک نوجوان ہلاک

سڑک حادثہ، ایک نوجوان ہلاک

نیالکل۔/27 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل کے موضع رتنا پور چوراستہ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں آکاش نامی 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا اور مزید 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب رتنا پور کا ساکن آکاش اپنی موٹر سیکل پر اپنے دوست کے ہمراہ بیدر سے رتنا پور جارہا تھا مخالف سمت سے تیز رفتار موٹر سیکل نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں آکاش موقع واردات پر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ وجئے اور لوکیش شدید زخمی ہوگئے۔ ایس آئی حد نور پولیس اسٹیشن سبھاش نے حادثہ کے مقام پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل ظہیرآباد منتقل کیا اور زخمیوں کو عثمانیہ ہاسپٹل حیدرآباد روانہ کیا اور اس ضمن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔

نقلی گھی تیار کرنے والا ریاکٹ
بے نقاب
مٹ پلی۔/27ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی کے ایس آئی منڈلہ اشوک کے مطابق کل رات پولیس کی جانب سے پٹرولنگ گشت کی جارہی تھی کہ مٹ پلی شہر کے سائی رام کالونی میں مقیم محبوب نگر کے متوطن تین خواتین نقلی گھی کی تیاری میں ملوث پائے گئے ۔ ایک خاتون نے ہاتھ میں گھی کا ڈبہ اور ڈالڈہ پاکٹ لے کر جارہی تھی جس پر پولیس نے تعاقب کیا اور اس خاتون سے تفصیلات دریافت کرنے پر پتہ چلا اور کمرہ میں نقلی گھی کی تیاری اشیاء ڈالڈہ کے پیاکٹس تیل کے پیاکٹس اور دیگر اشیاء دستیاب ہوئے۔ فوڈ انسپکٹر کو اطلاع دے کر متعلقہ اشیاء اور افراد کو اپنی تحویل میں لے کر کیس درج کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلا کہ روزانہ 50 کیلو نقلی گھی تیار کیا جارہا تھا جو دسہرہ، عید و تہوار کیلئے فروخت کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT