Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ ، تین افراد بیک وقت ہلاک

سڑک حادثہ ، تین افراد بیک وقت ہلاک

حیدرآباد ۔ /24 ستمبر (سیاست نیوز) میلاردیوپلی علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر مسٹر پی جگدیشور کے بموجب 25 سالہ اوپیندر ساکن بابل ریڈی نگر اپنے دو دوستوں 42 سالہ محمد معین ساکن بنڈلہ گوڑہ اور 40 سالہ حسین شاہ عرف ذاکر کاٹے دھن سے پلے چیروگی کی سمت موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ میلاردیو پلی موتھوٹ فینانس کے روبرو گاڑی کا توازن کھودیا اور ڈیوائیڈر سے جاٹکرائے جس کے نتیجہ میں تینوں شدید زخمی ہوگئے اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگئے ۔ پولیس مائیلاردیوپلی نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT