Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میںایک انجینئرنگ طالب علم ہلاک

سڑک حادثہ میںایک انجینئرنگ طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) معین آباد پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک انجینئرنگ طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 18سالہ سائی کرن جس کا تعلق ضلع کریم نگر سے ہے اور وہ معین آباد علاقہ میں واقع سیول انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ آج دوپہر وہ سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دے دی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر معین آباد محمد نعیم الدین نے بتایا کہ سڑک حادثہ میں طالب علم شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے اس کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT