Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں آر ٹی سی کا موظف ملازم ہلاک

سڑک حادثہ میں آر ٹی سی کا موظف ملازم ہلاک

حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آر ٹی سی کا ریٹائرڈ ملازم فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 54 سالہ چندریا جو پیشہ سے آر ٹی سی کا ڈرائیور تھا ۔ عبداللہ پور میٹ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص پداعنبرپیٹ علاقہ سے اپنی موٹر سائیکل پر گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT