Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے 8یاتری ہلاک

سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے 8یاتری ہلاک

مچھلی پٹنم ۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے متوطن 8یاتری اس وقت ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب ایک خانگی بس ضلع شولہ پور( مہاراشٹرا) کے قریب ایک دریا میں گرگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا اور تمام متاثرین کا تعلق مچھلی پٹنم ٹاؤن ضلع کرشنا سے ہے ۔ یہ لوگ شری ڈی سے واپس آکر پنڈاری پورم( مہاراشٹرا) کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ کلکٹر ضلع ک

مچھلی پٹنم ۔7اکٹوبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے متوطن 8یاتری اس وقت ہلاک اور دیگر 20زخمی ہوگئے جب ایک خانگی بس ضلع شولہ پور( مہاراشٹرا) کے قریب ایک دریا میں گرگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا اور تمام متاثرین کا تعلق مچھلی پٹنم ٹاؤن ضلع کرشنا سے ہے ۔ یہ لوگ شری ڈی سے واپس آکر پنڈاری پورم( مہاراشٹرا) کی سمت روانہ ہورہے تھے ۔ کلکٹر ضلع کرشنا رگھونند راؤ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ مچھلی پٹنم سے روانہ بس میں 50یاتری سوار تھے ‘ ایک موڑ پر یہ بس ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہوگئی جس کے سبب حادثہ کا شکار ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شولہ پور سے نعشوں کی منتقلی کیلئے حکومت آندھراپردیش نے خصوصی ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی دواخانہ میں شریک کروا دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT