Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور ہلاک

سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور ہلاک

شادنگر ۔ /24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر کے منڈی گاؤں کے قریب لاری اور آٹو کے درمیان پیش آئے سڑک حادثہ میں آٹو ڈرائیور ہلاک اور آٹو میں سوار دو مسافرین شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاد نگر سے حیدرآباد کی سمت جانے والی لاری کو آٹو جو کہ شاد نگر سے شمس آباد کی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے جاکر ٹکر دے دی جس کی وجہ سے آٹو ڈرائیور کے بشمول دو مسافرین شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کی اطلاع پاکر مقامی پولیس معہ 108 امبولینس موقع واردات پر پہونچ کر شدید زخمی آٹو ڈرائیور خلیل ، آٹو میں سوار گوپی اور درشن سرکاری ہاسپٹل شاد نگر منتقل کرنے کے دوران آٹو ڈرائیور زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں خلیل کی موت واقع ہوگئی ۔ شدید زخمی گوپی اور درشن کو سرکاری ہاسپٹل شاد نگر میں شریک کروایا گیا ۔ کتور پولیس کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

 

پٹریوں پر نامعلوم نوجوان کی نعش
٭٭ شاد نگر ۔/24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی پٹریوں پر نعش پائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شاد نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب چٹان پلی ریلوے گیٹ کے پٹریوں پر دھڑ اور سر علحدہ علحدہ پایا گیا ۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریلوے پولیس موقع واردات پر پہونچ کر معائنہ کیا ۔ رات دیر گئے نامعلوم ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان کی موت واقع ہوئی ۔ ریلوے پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ۔ ریلوے پولیس کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT