Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک

سڑک حادثہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے علاقہ پنجہ گٹہ میں نمس کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ۔ یہ حادثہ کل رات اس وقت پیش آیا جب بائیک پر جارہے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھوجنگ ریڈی کی بائیک کو لاری نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں بھوجنگ ریڈی موقع پر ہلاک ہوگیا ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ میٹرو ریل کے کاموں کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ کیونکہ میٹرو ریل کے کاموں کے سبب پنجہ گٹہ کی سڑک کو ایک رخی سڑک میں تبدیل کردیا گیا ۔ پنجہ گٹہ سے خیریت آباد جانے کے دوران بھوجنگ ریڈی کی بائیک کو لاری نے ٹکر دے دی ۔ بھوجنگ ریڈی عنبرپیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں اے ایس آئی کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT