Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ لکشمن جو پیشہ سے آٹو ٹرالی ڈرائیور تھا ۔ آدرش نگر میڑچل میں رہتا تھا ۔ 28 مئی کے دن یہ شخص آٹو کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا اور آٹو میں اس کے ساتھی بیٹھے ہوئے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آٹو تلاپورسے کشائی گوڑہ کی جانب جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ریلوے ٹریک سے قریب کمان کے نیچے سے گذرنے کے دوران آٹو کے چھت سے گرکر لکشمن شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا اور اس کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT