Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد26 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد میں آج شام ایک بائیک روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایشور 30 سالہ ساکن مدھورا نگر شمس آباد متوطن ایسٹ گوداوری ہاوس کیپنگ کی حیثیت سے ایر پورٹ میں ملازمت کررہا تھا آج شام بھی وہ اپنا کام ختم کر کے پلسر گاڑی پر پر گھر کے لئے روانہ ہوا گاڑی اتنی تیزی سے چلا رہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہوگئی اور وہ گاڑی روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ اپولو دواخانہ ایر پورٹ منتقل کیاگیا اور وہاں اسے حیدرآباد کے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں ہی وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد آرجی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT