Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /16ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ رام ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ راجیو گرہا کلپا سورم میں رہتا تھا ۔ وہ آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اورمصروف تحقیقات ہے
سرور نگر میں برقی تار کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ پرسادجو پیشہ سے گلاس فٹنگ کا کام کرتا تھا ۔ مادھو نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ چٹیال ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل 15 ڈسمبر کے دن صبح یہ شحص سرور نگر علاقہ میں واقع ایک عمارت میں کام کر رہا تھا اور عمارت کی پہلی منزل پر لوہے کی سلاخ منتقل کرنے کے دوران مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر بلندی سے نیچے گر پڑا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT