Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

شمس آباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں آج صبح ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب این سرینواس 29 سالہ ساکن پونیگوڑہ ، شمس آباد منڈل میں آندھرا جیوتی روزنامہ کا سیلز ریپریزنٹیٹیو تھا ۔ آج صبح شمس آباد سے اپنے گھر کی کار میں جارہا تھا کہ مدن پلی کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT