Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثہ میں ایک ہلاک چار زخمی

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک چار زخمی

شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ کے قریب کشن گوڑہ فلائی اوور بریج کے پاس کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد تسکین احمد ولد محمد صادق پاشاہ 23 سالہ بی ٹیک طالب علم ساکن حیدرشاہ کوٹ راجندر نگر کار نمبر AP20-AU2201 میں اپنے چار دوستوں کے ساتھ ایرپورٹ جاکر رات تقریبا ایک بجے واپس آرہے تھے کہ کشن گوڑہ فلائی اوور بریج کے قریب کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد تسکین احمد برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کے چار ساتھی زخمی ہوگئے ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT