Tuesday , August 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک

نظام آباد۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شہر نظام آباد کے مبارک نگر گرام پنچایت کے لکشمی پریا میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان شراون کی موت سے یہ بات ثابت ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد کے ونائیک نگر سے تعلق رکھنے والے شراون ایس بی آئی بینک میں ملازم ہے ۔ نظام آباد سے نرمل جانے والی بس نے شراون کو پیچھے سے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے شراون ٹائر کی زد میں آگیا اور 80 میٹر تک اس کی نعش کو گھسٹتے ہوئے بس لے گئی اور یہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ہیلمٹ کے استعمال کے باوجود بھی یہ واقعہ پیش آنے پر افراد خاندان نے افسوس کا اظہار کیا اطلاع کے ملتے ہی رورل ایس ایچ او سریدھر گوڑ یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT