Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد زخمی ‘ ایک ہلاک

سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد زخمی ‘ ایک ہلاک

حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ باٹا سنگرام میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7افراد زخمی اور ایک کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ناگیشور راؤ اپنی بیوی راجیشوری اور دیگر افراد خاندان کے ہمراہ انووا کار نمبر AP-29 AH 3366میں وجئے واڑہ کی ایک مندر کے درشن کے بعد اپنے مکان ایل بی نگر واپسی

حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ باٹا سنگرام میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7افراد زخمی اور ایک کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ناگیشور راؤ اپنی بیوی راجیشوری اور دیگر افراد خاندان کے ہمراہ انووا کار نمبر AP-29 AH 3366میں وجئے واڑہ کی ایک مندر کے درشن کے بعد اپنے مکان ایل بی نگر واپسی کے دوران کار اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کار کا ٹائر اچانک پھٹ پڑنے سے کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے جاٹکرائی اور بعد ازاں دوسری سمت سے تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں راجیشوری برسرموقع ہلاک ہوگی جب کہ دیگر 7افراد شدید زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT