Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں بی ٹیک طالب علم ہلاک

سڑک حادثہ میں بی ٹیک طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔ 11 جنوری(سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں بی ٹیک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب ونپرتی منڈل ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ طالب علم مرلی میڑچل میں واقع سی ایم آر انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ مرلی کل رات دیر گئے اپنے دوست سریش سے ملاقات کے بعد گچی باؤلی علاقہ سے لوٹ رہا تھا کہ آؤٹر رنگ روڈ سے تیز رفتار لاری نے گچی باؤلی جنکشن کے قریب اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں مرلی شدید زخمی ہوگیا اور پولیس نے اسے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بی ٹیک طالب علم کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا اور بعدازاں اسے رشتہ داروں کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT