Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد۔/2 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق کل رات دیر گئے حیدرآباد پبلک اسکول کے قریب ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے آٹو سوار شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ محمد رفیق جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور چنتل علاقہ کا ساکن تھا، کل رات یہ شخص اس کے آٹو میں بیگم پیٹ کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں رفیق برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ معین آباد پولیس کے مطابق 27 سالہ سریکانت وقارآباد علاقہ کا ساکن کل موٹر سیکل پرحیدرآباد آرہا تھا کہ عزیز نگر کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں سریکانت برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ تکا رام گیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ سری ہری جو پیشہ سے مزدورعلاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT