Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سڑک حادثہ میں حیدرآباد یونیورسٹی کی طالبہ ہلاک ‘ دو ساتھی زخمی

سڑک حادثہ میں حیدرآباد یونیورسٹی کی طالبہ ہلاک ‘ دو ساتھی زخمی

حیدرآباد 9 جنوری ( پی ٹی آئی ) آج صبح کی اولین ساعتوں میں آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے ایک حادثہ میں حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی ایک طالبہ ہلاک اور اس کی دو ساتھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ان طالبات کی کار روڈ ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ۔ مہلوک طالبہ کی اننیہ گوئل کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہیجو ایم اے ( پولیٹیکل سائینس ) کی سال اول کی طالبہ تھا ۔ اس کے علاوہ زخمی طالبات کی نکھیتا اور جیتن پوار کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ متوفی طالبہ کا یو پی میں شاملی سے تعلق تھا جبکہ نکھیتا کا تعلق نیپال سے اور پوار کا تعلق راجستھان سے بتایا گیا ہے ۔ پوار حیدرآباد میں ملازمت کرتی ہیں اور وہی گاڑی ڈرائیو کر رہی تھیں۔ یہ تینوں پوار کی سالگرہ منانے لانگ ڈرائیو پر گئے تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ متوفی طالبہ کی نعش کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ نکھیتا اور پوار کو معمولی زخم آئے کیونکہ یہ دونوں سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT