Wednesday , December 19 2018

سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک دیگر زخمی

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ راجیشوری جو مائتری نگر ایل بی نگر علاقہ کے ساکن ناگیشور راؤ کی بیوی تھی ۔ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ وجئے واڑہ مندر گئی تھی اور واپسی کے دوران یہ حادثہ باٹا سنگارم علاقہ میں پیش آیا ۔ راجیشوری جس گاڑی میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ سوار تھی اس کا ٹائر پنچر ہونے کے سبب وہ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر سڑک کے دوسری جانب چلی گئی اور بے قابو ہوگئی ۔ اس دوران دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار لاری کی زد میں آکر راجیشوری برسر موقع ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT