Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں خانگی ٹیچر ہلاک

سڑک حادثہ میں خانگی ٹیچر ہلاک

حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) سکندرآباد کے مصروف علاقہ پیراڈائز چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں خانگی ٹیچر ہلاک ہوگئی۔ 42 سالہ سرینا پانڈا ساکن پرکاش نگر بیگم پیٹ آج اپنے شوہر سدنی پانڈا کے ہمراہ موٹر سیکل پر پیراڈائز چوراہے سے گزر رہی تھی کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اُنھیں ٹکر دے دی۔ سرینا پانڈا برسر موقع ہلاک ہوگئی جبکہ اُس کا شوہر معمولی زخمی ہوا۔ پولیس رام گوپال پیٹ نے ویان ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُسے حراست میں لے لیا۔ نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT