Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثہ میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد علاقہ میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے تاجراور ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ نعیم پاشاہ جو پیشہ سے تاجر ہے شہر کے باہر کسی کاروباری سلسلے میں جاکر مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ پیٹ بشیرآباد علاقہ میں اپنی کار کو سڑک سے قریب پارک کئے ہوا تھا کہ اچانک تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں تاجر کے ساتھ موجود 35 سالہ نامعلوم خاتون بھی ہلاک ہوگئی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے بتایا کہ نعیم پاشاہ کی شناخت کے بعد ان کے افراد خاندان کو اطلاع کردی گئی جبکہ خاتون کی ہنوز شناخت نہ ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT