Saturday , February 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) عبداللہ پور میٹ اور بالانگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 36 سالہ راگھوپتی جو آکاش پور علاقہ کا ساکن تھا ۔ 13 نومبر کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 53 سالہ شخص کے یادو جو پیشہ سے ویلڈر تھا ۔ صنعت نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 12 نومبر کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ڈی سی ایم کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT