Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم اور جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بلارم پولیس کے مطابق 70 سالہ پنٹیا ریڈی ریٹائرڈ ملازم تھا الوال علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص سرینواس جو پیشہ سے بیکری ملازم تھا ۔ پی بلارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح کے اوقات یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT