Tuesday , August 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میںدو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ رمادت راجو اور 36 سالہ سید سلیم کل پیش آء سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ راجو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا اور مسلم میکانک کل راجو کی کار خراب ہوگئی تھی اور اس نے سید سلیم و دیگر کو کار کی مرمت کیلئے طلب کیا تھا ۔ یہ کار جو سڑک کے ایک کنارے رکھی ہوئی تھی اس کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک ایک دوسری کار مخالف سمت سے آکر ٹکرا گئی اس حادثہ میں رماوت راجو ساکن مہیشورم کا ساکن برسر موقع ہلاک ہوگیا اور سید سلیم ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سید سلیم جو پیشہ سے میکانک تھا ۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں دیگر افراد زخمی بتائے گئے ہیں پولیس کنچن باغ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT