سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک حیدرآباد 20 ڈسمبر (سیاست نیوز )عثمانیہ یونیورسٹی اور نواب پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی ۔

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد 20 ڈسمبر (سیاست نیوز )عثمانیہ یونیورسٹی اور نواب پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی ۔

عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 25 سالہ کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا مولا علی علاقہ کا ساکن بنایا گیا ہے ۔ کل رات وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

نواب پیٹ پولیس کے مطابق 11 سالہ نندی جو نواب پیٹ علاقہ کے ساکن انجینلو کی بیٹی تھی 17 ڈسمبر کے دن آٹو میں سفر کررہی تھی کہ آٹو آر ٹی سی بس کی زد میں آگیا اور اس حادثہ میں شدید زخمی نندنی کی رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT