Tuesday , December 18 2018

سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

تانڈور 22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ سیکل موٹر سوار آشپا (عمر 22 سال)، لالپا (عمر 21 سال) ، برق رفتاری سے حیدرآباد روڈ پر تانڈور کی سمت جارہے تھے۔ مخالف سمت سے پتھر کا لوڈ لے کر حیدرآباد جارہی لاری سے تصادم ہوگیا۔ دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ لاری ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا۔ ناگرجن سب انسپکٹر پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کی اور بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کردیا۔ دسہرہ کے بعد دونوں کی شادی مقرر تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT