Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں دو نیپالی ہلاک

سڑک حادثہ میں دو نیپالی ہلاک

نئی دہلی ۔ 22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دو نیپالی شہری ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا جبکہ اُن کی موٹر سائیکل کو ایک نامعلوم گاڑی نے بیرونی دہلی کے مضافات علی پور میں ٹکر دیدی۔ پولیس کے بموجب سورج کیسری ، راہول اور لکشو تینوں ملازمت کیلئے ایک ہی موٹر سائیکل پر جارہے تھے اور سنگھو کی سرحد پار کرتے ہی اُنھیں ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس سے کیسری اور راہول جو چراغ دہلی کے متوطن ہیں اسپتال میں مردہ قرار دیئے گئے جبکہ لکشو متوطن جہانگیر پوری ایل این جے پی ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے ۔ رپورٹ کے بموجب تینوں افراد نشہ میں تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT