Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں زخمی ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی موت

سڑک حادثہ میں زخمی ریٹائرڈ ڈی ایس پی کی موت

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ریٹائرڈ ڈی ایس پی فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 سالہ جناردھن جو چپل بازار علاقہ کا ساکن تھا ۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل سیف آباد کے علاقہ سے موٹر سایئکل پر گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا ۔ پولیس سیف آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی ۔ پولیس چلکل گوڑہ کے مطابق 40 سالہ راجو جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور برہمن بستی چلکل گوڑہ علاقہ کا ساکن کا اکثر بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز بیوی سے جھگڑے کے بعد اس شخص نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT