Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں زخمی طالبہ کی موت

سڑک حادثہ میں زخمی طالبہ کی موت

حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک طالبہ ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ افسر بیگم جو باٹا سنگارم علاقہ کے ساکن محمد احمد کی بیٹی تھی ۔ بی ایس سی سال دوم کی طالبہ تھی ۔ آج صبح متوفیہ اپنے کالج کے قریب واقع بس اسٹاپ پر بس سے اتگرنے کے بعد پیدل جارہی تھی کہ وجئے واڑہ کی آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT