Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں فوت شخص کے والدہ کو امدادی رقم کی حوالگی

سڑک حادثہ میں فوت شخص کے والدہ کو امدادی رقم کی حوالگی

بھینسہ ۔ 18۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ ریاست کی عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے فکر کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بجٹ منظور کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے بھینسہ آئی بی گیسٹ ہاؤز میں بھینسہ منڈل کے موصع سرالا کا ایک شخص گوتم جو گزشتہ پانچ ماہ قبل ایک سڑک حادثہ میں فوت ہوچکا تھا اس کی ماں ساریا بائی کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ منظور شدہ ایک لاکھ روپئے کے چیک حوالے کرنے کے دوران کیا ۔ اس موقع پر متوفی شخص کی ماں ساریا بائی نے رکن اسمبلی جی وٹھل سے اس ضمن میں تلنگانہ چیف منسٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے فنڈ منظور کروانے پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر موضع سرالا سرپنچ نمائندے دتو ، سرالا وارڈ ممبر اتم جادو کے علاوہ ٹی آر ایس کارکنان شیخ ، عزیز قریشی ، سداشیو اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT