Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں محکمہ برقی کا ملازم ہلاک

سڑک حادثہ میں محکمہ برقی کا ملازم ہلاک

ویملواڑہ۔/21مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ میں خانگی بس کی ٹکر سے محکمہ برقی کا ایک ملازم ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی عوام کے بموجب ویملواڑہ منڈل مارپا مقامی ایس راملو عمر 42سال انپورام دیہات میں ہلپر کی حیثیت سے کام انجام دے رہا تھا، کام مکمل کرکے اپنے مکان کو موٹر سیکل پر واپس ہونے کے دوران ویملواڑہ آر ٹی سی ڈپو کے قریب ایک پرائیویٹ بس کے اس موٹر سیکل کو پیچھے سے ٹکر دینے پر راملو بس کے نیچے آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ویملوارہ ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر دیوا ریڈی نے موقع واردات پر پہنچ کر تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ بعد ازاں گاؤں والوں اور افراد خاندان نے سڑک پر راستہ روکو دھرنا کیا جس سے ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ ویملواڑہ ٹاؤن کے سرکل انسپکٹر دیوا ریڈی نے انہیں سمجھاکر انصاف دلانے کا تیقن دیا جس پر انہوں نے دھرنا ختم کیا۔

TOPPOPULARRECENT