Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں نوجوان زخمی

سڑک حادثہ میں نوجوان زخمی

کوبیر ( ضلع عادل آباد ) ۔ 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے موضع لینگی کے قریب سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آٹو ڈرائیور موضع لینگی سے سونلی گرام پنچایت تعمیری کام کا میٹریل سمنٹ وغیرہ لانے کی غرض سے خالی آٹو لیکر جارہا تھا ۔ راستہ میں اچانک روڈ کی خستہ حالت اور آٹو تیز رفتار ہونے پر آٹو بے قابو ہونے کے سبب پلٹ گیا ۔ اس موقع پر آٹو ڈرائیور کی زخمی حالت کو دیکھ کر راہ چلتے نامعلوم افراد نے کوبیر پولیس اسٹیشن کو اس حادثہ کی اطلاع دی بعدازاں کوبیر انسپکٹر رمیش نے پولیس عملہ کے ہمراہ مقام حادثہ پر پہنچ کر زخمی نوجوان لڑکے کو 108 ایمبلنس کے ذریعہ طبی امداد کیلئے بھینسہ سرکاری ایریا ہاسپٹل منتقل کیا ۔ اس طرح سے تیز رفتار آٹو چلانے پر کیس درج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT