Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) سعیدآباد دھوبی گھاٹ چوراہے کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کرما گوڑہ کا ساکن نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ محمد طاہر اپنی موٹر سائیکل پر رات دیر گئے علاقہ دھوبی گھاٹ سے گزررہا تھا کہ سڑک کی صفائی کرنے والی جی ایچ ایم سی کی ایک گاڑی سے جاٹکرایا ۔ اس حادثہ میں طاہر شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے فور ی دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا اور دوران علاج آج صبح زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ سائبر پولیس نے متوفی نوجوان کے بھائی محمد قاسم کی شکایت پر جی ایچ ایم سی گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ پولیس علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرتے ہوئے حادثہ کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT