Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں پانچ افراد بشمول دو طلباء ہلاک

سڑک حادثہ میں پانچ افراد بشمول دو طلباء ہلاک

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول دو طالب علم فوت ہوگئے۔ مانصاحب ٹینک کے علاقہ این ایم ڈی سی کے قریب پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے جو ٹیوشن حاضری میں تاخیر پر تیز رفتار اور عجلت سے جارہے تھے۔ اس حادثہ میںمدھو اور پروین ہلاک ہوگئے ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کو بائیں جانب سے عبور کرنے کے دوران یہ لڑکے بس کی زد میں آکر روندے گئے۔ اے سی پی آصف نگر مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ حادثہ میں ہلاک لڑکوں کا تعلق گڈی ملکاپور سے ہے اور موٹر سیکل پر تینوں لڑکے سوار تھے جو تاخیر سے بے چینی کا شکار تیزی سے جارہے تھے۔ ہمایوں نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 55 سالہ جاوید رحمان پیشہ سے خانگی ملازم قاضی گلی بڑا بازار گولکنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے یہ شخص3 فبروری کو لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے قریب کیندریہ ودیالیہ کے روبرو اسپیڈ بریکر سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ عبداللہ پور پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس پیشہ سے آٹوڈرائیور امام گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے آج صبح یہ شخص آٹو میں جارہا تھا کہ عبداللہ پور پیٹ چوراہے پر حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 18سالہ کرشنا جو طالب علم چیوڑلہ علاقہ کا متوطن تھا 7 فبروری کو وہ آٹو میں سفر کررہاتھا کہ آٹو اُلٹ کر شدید زخمی ہوگیا تھا علاج کے دوان کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT