Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ میں چند ماہ کا دلہا ہلاک

سڑک حادثہ میں چند ماہ کا دلہا ہلاک

بھینسہ ۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ شب دیر گئے بھینسہ منڈل کے موضع واڑی کے قریب سڑک حادثہ میں موٹر سیکل سوار نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ ڈیویژن کوبیر منڈل کے موضع پلسی کا متوطن 22سالہ نوجوان ایس کارتک کرن دواخانہ میں شریک اپنی بیوی سے ملاقات کیلئے آرہا تھا کہ سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ چند ماہ پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سیکل کے سامنے کوئی جنگلی جانور آنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ کی اطلاع پاکر بھینسہ رورل پولیس مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم نعش کو بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ اس ضمن میں بھینسہ رورل اسسٹنٹ سب انسپکٹر نارائن راؤ نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کمسنی کی شادی کو عہدیداروں نے
رکوادیا
یلاریڈی۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ میں کم عمر میں کی جارہی شادی کو عہدیداروں نے روک دیا۔ تانڈور سے تعلق رکھنے والی اندرا کی بیٹی رادھووا کی اس ماہ 28کو میدک ضلع کے کونا پور علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کم عمر میں شادی کرنے کی اطلاع پر ICDSسوپر وائزر شریمتی ناگامنی، سرپنچ راجامنی کے ساتھ رادھوا کے گھر پہنچے اور 15فبروری 1999 کو پیدا ہونے والی رادھووا ایل ابھی بالغ نہیں ہوئی ہے مزید چھ ماہ کا وقت درکار ہے بتایا۔ جب تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ لڑکی کے سرپرست سے چھ ماہ تک شادی نہ کرنے کا تحریری معاہدہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد سنجیلو، ہیڈ کانسٹبل نندا موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT