Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک

جھانسی ( اترپردیش ) ۔ 22 ۔ فروری : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک جیپ گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے باعث 11 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ کل شب علاقہ سپری بازار میں بنڈیل کھنڈ ڈگری کالج کے قریب پیش آیا ۔ جب ایک جیپ گاڑی 20 مسافرین کو مدھیہ پردیش میں دانیا کی سمت لے جاتے ہوئے ایک ٹرک سے متصادم ہوگئی۔ اس حادثہ میں 3 افراد برسر موقع پر ہلاک 8 افراد ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ جائے حادثہ سے ڈرائیور فرار ہوگیا جب کہ مہلوکین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا گیا ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT