Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں 2 فوجی عہدیدار ہلاک

سڑک حادثہ میں 2 فوجی عہدیدار ہلاک

جموں ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر آج 2 فوجی عہدیدار اس وقت سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی ایک ٹہری ہوئی ٹرک ( لاری ) سے ٹکرا گئی ۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 5 بجے علاقہ گھاگوال میں پیش آیا جس میں کرنل یوگیش کمار گوتم اور میجر ہریش دیپک برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ یہ دونوں فوجی عہدیدار اودہم پور میں 120 ٹیریٹوریل آرمی بٹالین میں متعین تھے ۔

TOPPOPULARRECENT