Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / سڑک حادثہ میں 4افراد ہلاک

سڑک حادثہ میں 4افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) 4افراد ہلاک اور دیگر 2بشمول قومی سطح کا پاور لفٹر زخمی ہوگیا ‘ جب کہ ان کی کار آج علی الصبح دہلی ۔ ہریانہ سرحد کے قریب شمال مغربی دہلی میں حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب یہ حادثہ علی پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہوا تھا ۔ ڈرائیور تیز رفتار گاڑی پر قابو کھوبیٹھا اور ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ایک پول سے ٹکرا گیا ۔ ڈی سی پی رجنیش گپتانے کہا کہ مہلوکین کی شناخت ٹیکم چند‘ سورب ‘ آکاش اور ہریش رائے کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یادو کو شالیمار باغ کے میکس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جو شمال مغربی دہلی میں ہے ۔ محکمہ ہنگامی حالات نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججس کی تعداد میں اضافہ
نئی دہلی ۔ 7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں ججس کی تعداد میں گذشتہ تین سال میں معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ ججس کی تعداد میں اضافہ کو اس عرصہ میں منطوری دی گئی ہے ۔ بہرحال سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججس کی تمام منظورہ جائیدادوں پر تقررات ہنوز مکمل نہیں ہوئے ہیں ۔ چنانچہ سپریم کورٹ میں منظورہ ججس کی جائیدادیں 31ہیں جبکہ اس وقت 25ججس ہی کام کررہے ہیں ۔ 24ہائیکورٹس میں ‘ 1079ججس کے تقرر کی منظوری دی گئی ۔ تاہم 390 جائیدادیں ہنوز خالی ہیں اور صرف 684 ججس ہی کام کررہے ہیں ‘ تحت کی عدالتوں میں جوڈیشیل آفیسرس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT