Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک

سڑک حادثہ میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک اور تقریباً 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 75 سالہ ضعیف شخص محمد چنو پٹیل جو پیشہ سے تاجر ہے، جہاں نما (فلک نما) علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ وہ 17 جون کی رات اپنی موٹر سائیکل پر پنجہ گٹہ علاقہ سے گزر رہے تھے کہ حادثہ

حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک اور تقریباً 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 75 سالہ ضعیف شخص محمد چنو پٹیل جو پیشہ سے تاجر ہے، جہاں نما (فلک نما) علاقہ کے ساکن بتائے گئے ہیں۔ وہ 17 جون کی رات اپنی موٹر سائیکل پر پنجہ گٹہ علاقہ سے گزر رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا اور ایک نامعلوم آٹو کی زد میں آکر چنو پٹیل شدید زخمی ہوگئے جن کی علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 53 سالہ چندریا جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن سمہاریا کی بیوی تھی، 16 جون کے دن آٹو میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جارہا تھا کہ لنگر حوض کے علاقہ ایک کار کی آٹو سے ٹکر ہوگئی اور آٹو میں سوار افراد شدید زخمی ہوگئے جس میں چندرا پالہ علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ کارتک جو پیشہ سے تاجر تھا۔ ترملگیری کے ساکن منیپا کا بیٹا بتایا گیا ہے، وہ کل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بریانی کھانے کے لئے جارہا تھا کہ بوئن پلی کے علاقہ میں ان کی موٹر سائیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور کارتیک سڑک کی دوسری جانب گر پڑا جو تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 19 سالہ پون جو مریال گوڑہ ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا۔ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT