Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثہ کے ذمہ دار شخص کو سزائے قید

سڑک حادثہ کے ذمہ دار شخص کو سزائے قید

منچریال۔ 15 ؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تیز رفتار اور غیر ذمہ دارانہ طورپر بائیک چلاتے ہوئے ٹکر دینے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ ملیا نامی شخص کو ایک سال قید اور 35 ہزار روپئے جرمانے کی سزا منچریال منصف جج مسٹر ای موہن راؤ نے یہ سزاء سنائی ۔ 23 جولائی 2014 کو ملیا نے تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے صادق اور کیشیولو نامی افراد کو ٹکر مار دی تھی ۔ اس حادثہ میں صادق نامی شخص کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی تھی اور کیشولو نامی شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ سی سی سی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا ۔ اسطرح منچریال منصف جج نے یہ فیصلہ صادر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT