Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سڑک حادثہ ‘ 5مزدور ہلاک

سڑک حادثہ ‘ 5مزدور ہلاک

حیدرآباد 8 جنوری ( پی ٹی آ:ی ) گدوال ضلع میں ایک منی کارگو ویان کے الٹ جانے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب انہیں شبہ ہے کہ ویان کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب یہ حادثہ گدوال ٹاؤن کے قریب پیش آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زائد از 30 ورکرس اس ویان میں سفر کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پانچ افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے 30 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT