Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ‘ 3 زخمی

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ‘ 3 زخمی

حسن آباد ۔ 15 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع ٹوٹا پلی منڈل بجنکی میں کل رات راجیو راہدی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں مسافر آٹو میں سوار ایک شخص برسرموقع ہلاک و دیگر 3 مسافرین شدید طور پر زخمی ہو کر ہنوز تشویشناک حالت میں  کریم نگر کے سرکاری دواخانے میں زیر علاج ہیں ۔ مسٹر ابھیلا ش چاری سب انسپکٹر بجنکی کے بموجب کریم نگر ٹوٹا پلی آنے والے مسافر آٹو کے تیز رفتاری میں بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی گائے سے ٹکرا کر الٹ جانے کے باعث سر پھٹ پڑنے سے آٹو میں سوار 38 سالہ راجاملو نامی مقامی کرانہ تاجر برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر تین مسافرین لکشمی نرسماں اور پرمیشوری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریب میں موجود ٹول گیٹ سے وابستہ ملازمین نے بذریعہ 108 ایمبولنس کریم نگر کے سرکاری دواخانے میں شریک کروایا جہاں وہ ہنوز نازک حالت میں زیرعلاج ہیں ۔ اطلاع پا کر بجنکی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے آٹو کواپنی تحویل میں لیا۔ جبکہ آٹو ڈرائیور مفرور بتایا جاتا ہے ۔ مہلوک 38 سالہ راجا ملو کی حادثے میں موت کے باعث تین کم عمر لڑکیاں و بیوہ خاندان کے کفیل سے محروم ہو کر مجسمہ غم بنے ہوئے ہیں ۔ نیز مالی امداد فراہم کرنے کی ریاستی حکومت سے مانگ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT