Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

حسن آباد ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع شنگرم میں آج دوپہر دو بجے ایک مسافر آٹو کے ماروتی کار سے مخالف سمت سے تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر متصادم ہونے کے باعث آٹو ڈرائیور سمپت کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھا ہوا شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کوہیڈا سب انسپکٹر تروپتی کے بموجب شنگرم سے مسافرین کو لیکر کوہیڈا جانے والے مسافر آٹو سے کریمنگر سے حیدرآباد جانے والی تیز رفتار ماروتی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور کنڈا نریش 21 سال متوطن کوہیڈا اور مخالف سمت کی ماروتی کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھا ہوا 72 سالہ یوشٹی متوطن کریم نگر برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ آٹو میں سوار تین مسافرین معمولی زخمی ہوگئے ۔ جبکہ کار میں موجود 4 افراد کے بشمول کار ڈرائیور مرلی معجزاتی طور پر کوئی گزندکے بغیر بچ گئے ۔ اطلاع پا کر سب انسپکٹر کوہیڈا تروپتی نے نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم کریم نگر دواخانہ کو روانہ کیا جبکہ زخموںکو کوہیڈا سرکاری دواخانے میں طبی امداد بہم پہنچائی گئی ۔ کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT